فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے، انگلینڈ اور کولمبیا کامیاب، پرتگال کاڈرا پر اکتفا

10:40 AM, 18 Jun, 2026

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں اپنے نام کیں۔

گروپ کے اہم میچ میں کولمبیا نے ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ کولمبیا کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور فتح حاصل کی۔

ایک اور دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ انگلش ٹیم نے آغاز ہی سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھی۔

ادھر سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم پرتگال کو کانگو کے خلاف فتح نہ دلا سکے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، جس کے باعث دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

دن کے آخری میچ میں گھانا نے پاناما کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کر کے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے بعد گھانا کے کھلاڑیوں اور شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ پاناما کو ایونٹ میں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں