ایران امریکا مذاکرات: تاریخی تقریب اور تکنیکی بات چیت کل سے سوئٹزرلینڈ میں، پاکستان مرکزی میزبان ہوگا

11:20 AM, 18 Jun, 2026

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے سے متعلق تکنیکی مذاکرات کل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے، جبکہ تاریخی تقریب اور مذاکراتی عمل کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ قطر بطور شریک ثالث اس اہم سفارتی عمل میں پاکستان کا ساتھ دے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ تاریخی تقریب میں شرکت کے علاوہ مختلف اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مذاکرات میں ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مختلف پہلوؤں، عمل درآمد کے طریقہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

حکومتی حلقوں کے مطابق پاکستان اس سفارتی پیش رفت کو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہا ہے، جبکہ قطر کی شمولیت سے مذاکراتی عمل کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں