تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال، سرحدی تجارت دوبارہ شروع

02:15 PM, 18 Jun, 2026

کوئٹہ: پاکستانی تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا سہولت ایک سال بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد سرحدی تجارت کا عمل بحال ہو گیا ہے۔

بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تفتان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس اقدام سے پاک ایران سرحدی تجارت کو نئی رفتار ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویزا سہولت کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط میں بہتری آئے گی اور مقامی تاجروں کو درآمد و برآمد کے عمل میں آسانیاں میسر آئیں گی۔

تاجروں اور کاروباری حلقوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا بلکہ سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی۔

حکام کے مطابق بارڈر پر سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے ساتھ تجارتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ تجارت کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں