اسلام آباد امن معاہدے پر سفارتی سرگرمیاں تیز، وزیراعظم شہباز شریف کا وفد آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگا

05:24 PM, 18 Jun, 2026

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے تناظر میں ’’اسلام آباد امن معاہدے‘‘ سے متعلق پیش رفت کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد آج رات سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔

نمائندہ نیو نیوز اسلام آباد جاویدنور کا کہنا ہےکہ  ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام اس دورے میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہوں گے، جبکہ دورے کے دوران خطے کی صورتحال اور مجوزہ امن اقدامات پر اہم مشاورت متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہوں گی، جن میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس دورے کو خطے میں امن کے قیام اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں