اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مجوزہ سوئٹزرلینڈ کے دورے کو منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ابتدائی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ پاکستان نے ثالث کے طور پر اس معاہدے کی توثیق کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ممکن بنانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں انتہائی اہم قرار دیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو بھی معاہدے پر مبارکباد دی۔