امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ امریکی مفاد میں ہے، ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کر دی: امریکی نائب صدر

08:40 PM, 18 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ ہر لحاظ سے امریکہ کے مفاد میں ہے اور اس کے نتیجے میں ایران کی فوجی طاقت اور ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

امریکی نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی بحری جہاز کو نشانہ نہیں بنایا، جو خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے کسی قسم کی مالی معاونت یا رقم فراہم نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور ایران کی عسکری و جوہری صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ حزب اللہ کو بھی اسرائیل پر راکٹ حملے بند کرنا ہوں گے، جبکہ امید ہے کہ اسرائیل لبنان پر مزید حملے نہیں کرے گا تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں