خیبر پختونخوا انڈر23 گیمز میں مردان ریجن کی خواتین کے مقابلوں کا آغاز

خیبر پختونخوا انڈر23 گیمز میں مردان ریجن کی خواتین کے مقابلوں کا آغاز

پشاور: خیبر پختون خوا انڈر23 گیمز میں مردان ریجن کی خواتین کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا، پہلے روز رسہ کشی کے مقابلوں میں ضلع صوابی نے مردان کو شکست دی۔

مردان گرلز کالج میں انڈر23گیمز کے سلسلے میں مردان ریجن کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز رنگارنگ تقریب ہو جس میں بچیوں نے ملی نغمے اور مارچ پاسٹ پیش کیا

 پہلے روز ہونے والے رسہ کشی کے مقابلوں میں مردان کی ٹیم نے ملاکنڈ جبکہ صوابی کی ٹیم نے دیر لوئر اور مردان کو شکست دی۔

تقریب کی مہمان خصوصی خیبرپختونخوا اسمبلی ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے خواتین ٹیلٹ سامنے آئے گا۔

مصنف کے بارے میں