لاہور:افریقی ملک ایتھوپیا کی فضائی کمپنی ایتھوپئین ایئرلائنز کے ایک طیارے کو دوران پرواز مسافروں میں لڑائی کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ ایتھوپئین ایئر لائن کی پرواز ادیس ابابا سے بیجنگ جارہی تھی کہ دوران پرواز اس میں سوار دو مسافروں کے درمیان جھگڑاہوگیا، جھگڑے کے باعث دونوں کو خاصی چوٹیں آئیں لیکن ایک مسافر کی حالت زیادہ تشویشناک تھی ۔
جس کے باعث طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاے کے کپتان کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کئے جانے کے بعد رن وے کے قریب ہی ایک ایمبولینس بھی پہنچا دی گئی تھی جس کی مدد سے زخمی مسافر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے جبکہ طیارہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔
دوران پرواز مسافروں کی لڑائی ایتھوپئین ائیرلائن کی لاہورائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
02:05 PM, 18 Mar, 2017