بھارتی پولیس نے ایک بار پھر یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

بھارتی پولیس نے ایک بار پھر یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو آج سرینگر میں گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے آبی گزر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر محمد یاسین ملک کو گرفتار کیا۔

پولیس نے یہ کارروائی 9 اور 12 اپریل 2017ء کو بھارتی پارلیمنٹ کے لیے سرینگر اور اسلام آباد انتخابی حلقوں میں ہونے والے نام نہاد ضمنی انتخابات کے خلاف سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے بائیکاٹ مہم کے اعلان کے دو دن بعد کی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے بائیکاٹ مہم کو روکنے کے لیے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور شبیر احمد شاہ کو پہلے ہی گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں