کترینہ کیف شاہ رخ کی ہیروئن بنیں گی

کترینہ کیف شاہ رخ کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی : اداکارہ کترینہ کیف ہدایتکار آنند ایل رائے کی نئی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔

اداکارہ ان دنوں امتیاز علی کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی عکسبندی کے سلسلے میں آسٹریا میں ہیں، جس میں ان کے ہیرو سلمان خان ہیں۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس فلم کا حصہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی عکسبندی مکمل کروانے کے بعد اس فلم کی عکسبندی کا آغاز کریں گی۔