کینیڈا، ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

کینیڈا، ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
کیپشن: پابندی کا اطلاق ان ملکوں کے اپنے شہریوں پر نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال قطر کے بعد کینیڈا اور ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔پی آئی اے پروازوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق ان ملکوں کے اپنے شہریوں پر نہیں ہو گا اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کنٹری منیجرز کو حکومتی فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔

کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہونے اور مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے مالینڈو ائیر نے پاکستان سے ملائشیا کیلئے فضائی آپریشن بند کر دیا ۔گزشتہ روز لاہور سے مالینڈو ائیر کی آخری پرواز سو کے قریب مسافروں کو لیکر کوالالمپور روانہ ہو گئی۔