منشا پاشا کا کورونا وائرس سے متاثرہ یومیہ اجرت کمانے والوں کیلئے امداد کا اعلان

منشا پاشا کا کورونا وائرس سے متاثرہ یومیہ اجرت کمانے والوں کیلئے امداد کا اعلان

لاہور : اداکارہ منشا پاشا نے کورونا وائرس کے بعد کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے مدد کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منشا پاشا نے ٹویٹ میں کہا کہ انڈسٹری میں کوئی ایسا موجود ہے جس نے گروپ کی صورت میں پیسے جمع کیے تاکہ وہ یومیہ اجرت کمانے والوں کی مدد کرسکیں۔

انہوں نے لکھا کہ آئندہ آنے والے ہفتے میں صورت حال ایسی ہونے والی ہے جس کی وجہ سے یومیہ اجرت کمانے والوں کو مشکل کا سامنا ہوگا، ایسے تمام لوگ جو یومیہ اجرت کماتے ہیں انہیں ہم ایک پیکٹ میں ضروری اشیا بھیجیں گے جس میں کھانا، چائے کی پتی، صابن و دیگر چیزیں ہوں گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ آپ کے اردگرد ایسے لوگ موجود ہیں جو یومیہ اجرت پر ہی گزارا کرتے ہیں، ایسے لوگوں اور گھرانوں کا خیال رکھیں ، اگر وہ آپ کے دروازے پر نہیں آتے تب بھی آپ ان کے گھر جاکر شعور دلائیں کہ وہ س دن میں کئی بار اپنے ہاتھ دھوئیں۔

منشا پاشا نے لوگوں سے اپیل کی کہ کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنی مدد کے تحت اپنا کردار ادا کریں۔