پاکستان میں کرونا کاپہلا مریض زندگی کی بازی ہا ر گیا

پاکستان میں کرونا کاپہلا مریض زندگی کی بازی ہا ر گیا

لاہور : پاکستان میں کرونا کا پہلا مریض زندگی کی باز ی ہا ر گیا ،سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 297 ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت گلگت بلتستان میں ہوئی ہے۔


مہلک کورونا وائرس سے گلگت بلتستان میں پہلی موت کی تصدیق ہوگئی ہے،ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 90سال تھی اور انتقال کرنےوالےشخص کا تعلق چلاس سے تھا۔