وزیراعظم نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسئن لگوالی

وزیراعظم نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسئن لگوالی
سورس: File photo

اسلام آباد،وزیراعظم نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسئن لگوالی 

ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد شخصیات کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔اب وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے، وزیراعظم نے کورونا ویکسین اسلام آباد میں لگوائی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں عوام کو سرکاری سطح پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسئن لگائی جارہی ہے ۔ ملک بھر میں تمام اہم مقامات پر ویکسئن لگانے کے مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسئن لگائی جارہی ہے ۔