سیکرٹری سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کو مسترد ووٹ دینے سے انکار کر دیا

سیکرٹری سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کو مسترد ووٹ دینے سے انکار کر دیا
کیپشن: سیکرٹری سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کو مسترد ووٹ دینے سے انکار کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سیکرٹری سینیٹ نے چیئرمین کے الیکشن میں شکست کھانے والے پی ڈی ایم کے متقفہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو مسترد شدہ ووٹ دینے سے انکار کر دیا ۔ 

ذرائع کے مطابق سیکرٹری سینیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے ریکارڈ سیل کر دیا ہے اور اب اسے عدالت کے حکم پر ہی ڈی سیل کیا جائے گا۔ یہ مسترد شدہ ووٹ لینے یوسف رضا گیلانی کے وکیل ان کے پاس پہنچے تھے۔ وکیل نے بتایا ہے کہ سیکرٹری سینیٹ نے مسترد شدہ ووٹ دینے انکار کیا تاہم دیگر دستاویزات فراہم کر دی ہیں۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد عدالت سے جلد از جلد رجوع کیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکمران جماعت اور اتحادیوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست دینے کے بعد دوبارہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ 

پولنگ کے دوران پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگانے کی وجہ سے ان کے ووٹوں کو مسترد کر دیا تھا۔ اس فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا تھا۔