گورنر سندھ کی جہانگیر ترین سے رابطے کی کوشش ناکام

11:23 AM, 18 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنماءجہانگیر ترین سے رابطے کی دوبارہ کوششیں شروع کر دی ہیں تاہم ابتدائی طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میں موجود جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا تاہم ان سے بات نہ ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی جہانگیر ترین کیساتھ ملاقات طے ہوئی اور نہ ہی ٹیلی فونک گفتگو ہو سکی۔ 
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج کی غرض سے برطانیہ جانے والے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی طبیعت بہت بہتر ہو چکی ہے اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں تاہم اس کا فیصلہ ڈاکٹر کی مشاورت سے ہو گا۔ 
جہانگیر ترین تقریباً تین ہفتے قبل علاج کی غرض سے برطانیہ آئے تھے اور اس دوران انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو نہیں کی البتہ وہ لندن میں اپنے گھر سے ہی اپنے گروپ کو لیڈ کرتے رہے اور ہم خیال ممبران سے ٹیلی فونک رابطے میں رہے۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 3 وزراءپارٹی چھوڑنے کو تیار ہو گئے ہیں اور اس کے 33 لوگ مختلف جماعتوں کے ساتھ معاملات طے کر چکے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاﺅس میں پی ٹی آئی کے 24 ارکان موجود تھے، جبکہ ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اپنے طور پر فیصلہ کریں گے اور قومی اسمبلی میں اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیں گے۔ 

مزیدخبریں