ایران کی جانب سے علی لاریجانی کی شہادت کی باضابطہ تصدیق، اسرائیل کے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کا دعویٰ

08:20 AM, 18 Mar, 2026

تہران : ایران نے سابق سپیکر اور قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی ایک حملے میں شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ اس افسوسناک خبر کا اعلان ان کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک پیغام کے ذریعے کیا گیا۔ایرانی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  علی لاریجانی گزشتہ رات ایک محفوظ مقام پر موجود تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

 اس حملے میں علی لاریجانی کے صاحبزادے مرتضیٰ لاریجانی، نائب سیکیورٹی افسر علی رضا بیات اور ان کے محافظوں کا ایک گروہ بھی شہید ہوا۔ یہ کارروائی ایک روز قبل اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے لاریجانی کو نشانہ بنانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔


ایرانی حکام نے اس واقعے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور اسے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں