فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر برقرار

05:14 PM, 18 Mar, 2026

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور نرخ بدستور اپنی سابقہ سطح پر برقرار رہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر مستحکم ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی رد و بدل کے 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 5010 ڈالر پر برقرار ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں