ہانیہ عامر کی مداح کے ساتھ دلکش گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

05:44 PM, 18 Mar, 2026

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ہانیہ عامر اپنی ایک خاتون مداح کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح نے اداکارہ اور ان کے والدین کی خیریت دریافت کی، جبکہ رمضان کے روزوں کے بارے میں بھی سوال کیا۔ ہانیہ عامر نے مداح کو بتایا کہ روزے بخیر گزر رہے ہیں اور ساتھ ہی کام کے سلسلے میں بھی سب ٹھیک چل رہا ہے۔

اس دوران مداح نے اداکارہ کے ڈرامے 'میری زندگی ہے تو' کی تعریف کی اور شادی کے بارے میں پوچھا، جس پر ہانیہ عامر نے کہا کہ ابھی شادی نہیں ہوئی، اور مداح سے دعا کی درخواست کی۔ مداح نے اداکارہ کے لیے اچھے نصیب کی دعا کی۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں