تہران : ایرانی دارالحکومت تہران کے انقلاب سکوائر پر سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی اور بحریہ کے درجنوں اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور فوجی قیادت نے شرکت کی، جہاں شرکاء نے اللہ اکبر اور انتقام کے نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ علی لاریجانی گزشتہ روز تہران میں اپنے بیٹے سمیت اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جبکہ بسیج فورس کے سربراہ بھی اسی حملے کا نشانہ بنے۔ رپورٹ کے مطابق 4 مارچ کو سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی جنگی جہاز پر امریکی ٹارپیڈو حملے میں شہید ہونے والے درجنوں بحریہ اہلکاروں کی بھی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
ایرانی حکام کے مطابق 28 فروری کو رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی فوجی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
تہران میں علی لاریجانی اور عسکری قیادت کی نمازِ جنازہ؛ لاکھوں سوگواروں کی شرکت، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی
07:00 PM, 18 Mar, 2026