اسلام آباد: کرکٹ کرپشن کیس میں ملوث کھلاڑی محمد نواز نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی اور آئندہ کوئی بھی غلط کام نہ کرنے کا وعدہ کر لیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد نواز نے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بکی سے ملنے کے حوالے سے پی سی بی کو تاخیر سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتا یا کہ میں نے بکی کی پیشکش مسترد کی تھی اور اخلاقی طور پر کچھ بھی غلط نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے امید ہے کہ میرے مداح مجھے معاف کر سکتے ہیں ۔
گزشتہ روز اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی سی بی نے کرکٹر محمد نواز پر ایک ماہ کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگا دی تھی۔ سنٹرل کنٹریکٹ بھی معطل کردیا گیا۔ ترجمان پی سی بی کا کہناتھا کہ پابندی پر پورا نہ اترے تو مزید ایک ماہ معطل رہیں گے۔محمد نواز کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
محمد نواز نےاعتراف کیا تھا کہ بکیز سے رابطوں سے متعلق پی سی بی حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔جس کے بعد اسنہیں سزا دیتے ہوئے پی سی بی نے قومی کرکٹرپر ایک ماہ کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگا دی ہے،محمد نواز کا سنٹرل کنٹریکٹ بھی معطل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پابندی پر پورا نہ اترے تو مزید ایک ماہ معطل رہیں گے۔محمد نواز کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اس سے قبل آل راؤنڈر محمد نواز اور پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے درمیان معاملات طے ہوگئے تھے۔ محمد نواز پی سی بی سے تعاون اور مزید معلومات فراہم کرنے پر رضا مند ہوئے تو اے سی یو نےمحمد نواز کو معطل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔