کورونا وائرس سے نمٹنے کی احتیاطی تدابیر میں توازن برقرار رکھنا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

کورونا وائرس سے نمٹنے کی احتیاطی تدابیر میں توازن برقرار رکھنا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں اور کورونا وائرس سے نمٹنے کی احتیاطی تدابیر میں توازن برقرار رکھنا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم سے وفاقی ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدر نے ملاقات کی اور کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو معاشی سرگرمیوں اور کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کی احتیاطی تدابیر میں توازن برقراررکھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم صنعت کاروں کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔