اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان نیب میں پیش نہیں ہوں گے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان نیب میں پیش نہیں ہوں گے

لاہور: القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکلا ٹیم نے عمران خان کو نیب میں نہ پیش ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ وکلا کے ذریعے 20 نکات پر مشتمل جواب اور دستاویزات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

واضح رہے کہ نیب نے کل زمان پارک میں 3 صفحات پر مبنی نوٹس موصول کرایا تھا،عمران خان کو القادر کرپشن کیس کے سلسلے میں آج 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔