فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ

 فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ

 فلوریڈا:امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا میں طیارہ  گرکر تباہ ہوگیا ۔ طیارہ گرکر تباہ ہونے کی وجہ سے  پائلٹ ہوگیا ہے ۔ جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز  میں یہ واقعہ پیش آیا ۔  سنگل انجن طیارہ ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ  طیارے نے قریب میں ہی قائم ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔
 انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوا۔تاہم طیارہ گرنے کی وجہ سے  شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔   اس بارے میں پولیس کا کہنا تھا طیارے کے زمین پر گرنے  سے آگ بھڑک اٹھی۔  اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر ز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔   جائے وقوعہ سے طیارہ کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے ۔ طیارہ گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے  کی کوششیں کی جارہی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں