پشاور رنگ روڈ پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

06:24 PM, 18 May, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور:پشاور رنگ روڈ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔  پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکہ   ہوا ۔ اس دھماکے کے نتیجے میں  ایک شخص جاں بحق  اور  3 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹرسائیکل میں ہواہے ۔ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا  جا رہا  ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔  پولیس کے مطابق  ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر  سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا۔

مزیدخبریں