آج پتا چلا ہے ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا :مونس الٰہی

  آج پتا چلا ہے ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا :مونس الٰہی

لاہور:سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کاکہنا ہے کہ  آج پتا چلا ہے ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔مونس الہٰی نے ایک بیان میں کہا کہ ایف آئی کے میری طلبی کے نوٹس نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے مجھے وہاں بلاکر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا سوا 5 کروڑ روپے کی 8 ٹرانزیکشن میرے اکاؤنٹ میں ہوئی ہیں۔ یہ 8 ڈائریکٹ ڈیپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے ہیں، کسی اور کے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئے۔

یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئرڈ ہے۔ ایف آئی اے متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھاکر دیکھ لیتی تو نوٹس نہ نکالتی۔

مصنف کے بارے میں