گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کو پریشان کردیا، آئندہ دو سے تین روز موسم مزید گرم رہنے کا امکان

09:58 AM, 18 May, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان بھر میں گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک موسم مزید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم کچھ بالائی علاقوں میں بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ ، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 سے 7 ڈگری تک اضافہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

آج مختلف شہروں کا درجہ حرارت کچھ یوں رہنے کا امکان ہے ، اسلام آباد42 ڈگری ، راولپنڈی 41 ڈگری،  لاہور 45 ڈگری ، ڈیرہ اسماعیل خان،بہاولپور، نواب شاہ46 ڈگری تاہم ملتان، ڈیرہ غازی خان، سکھر 47 ڈگری تک رہے گا۔
شدید گرمی کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے، دھوپ سے بچاؤ اور زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں