جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی خدشات کے باعث جنوبی وزیرستان میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک علاقے میں مکمل کرفیو رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق، مکین سے رزمک تک کا راستہ بند کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک اس سڑک پر سفر سے گریز کریں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں، اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔