راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں آج (اتوار) کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے، جو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا مقابلہ رات 8 بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔
کل، یعنی 19 مئی کو لیگ اسٹیج کا آخری میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد پی ایس ایل 10 کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گا، جس میں ایک کوالیفائر ، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔ یہ تمام اہم میچز 21 سے 25 مئی کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔ شائقینِ کرکٹ بڑی بےچینی سے ان مقابلوں کا انتظار کر رہے ہیں، جہاں چیمپیئن بننے کی جنگ اپنے عروج پر پہنچے گی۔