پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

09:45 PM, 18 May, 2025

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کا آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کچھ تاخیر سے ہوا، جس کی وجہ بارش اور تیز آندھی بنی۔ تاہم موسم بہتر ہونے کے بعد میدان کو کھیل کے لیے موزوں قرار دیا گیا، اور دونوں ٹیموں نے تیاری مکمل کی۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ فتح حاصل کرنے والی ٹیم پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔ اگر میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، جس کی صورت میں لاہور قلندرز پلے آف میں جگہ بنا لے گی۔

یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں