پاک قطر سفارتی مشاورت: اسحاق ڈار کا قطری ہم منصب سے رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو

11:48 AM, 18 May, 2026

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے رابطہ کیا ہے جس میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں خطے کی موجودہ اور بدلتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے کو درپیش پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرامن راستے تلاش کرنا ہوں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام اور تنازعات کے حل کے لیے مستقل مکالمے اور موثر سفارت کاری کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔

مزیدخبریں