بھارتی دواساز کمپنیوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب، ریاستی سرپرستی میں تیار مہلک ادویات عالمی سطح پر انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن گئیں

03:25 PM, 18 May, 2026

لندن / نیویارک: دنیا بھر میں منشیات کے پھیلاؤ اور زہریلی ادویات کی فراہمی میں بھارتی دوا ساز کمپنیوں کا انتہائی بھیانک اور گمراہ کن کردار سامنے آیا ہے۔ ادویات کے شعبے سے وابستہ معروف عالمی جریدے "فارمیسی بزنس" نے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی مبینہ سرپرستی میں تیار ہونے والی مہلک ادویات دنیا کے مختلف ممالک میں عوام کی زندگیاں نگل رہی ہیں۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی دوا ساز کمپنیاں نہ صرف غیر معیاری ادویات تیار کر رہی ہیں بلکہ دنیا بھر میں منشیات کے فروغ اور انسانوں میں شدید ذہنی و جسمانی تباہی پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں۔ اس مجرمانہ غفلت اور ہوسِ زر کا سب سے بڑا نشانہ افریقی ممالک بن رہے ہیں، جہاں اب تک بڑے پیمانے پر جانی نقصان رپورٹ ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں دل دہلا دینے والے حقائق کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان مہلک اور زہریلی بھارتی ادویات کے استعمال کے باعث افریقی ملک سیرا لیون کے دارالحکومت میں محض 3 ماہ کے اندر 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سنگین صورتحال نے عالمی سطح پر صحت کے اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور بھارت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں