ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، صرافہ بازاروں میں نئی قیمتیں جاری

06:02 PM, 18 May, 2026

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 4548 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
 

مزیدخبریں