روپے کی قدر میں گراوٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں

روپے کی قدر میں گراوٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں

کراچی: سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔ سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کو لگام دینے کی خاطر سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی نے کہا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ اور 40 ہزار کے بانڈ بند ہونے کی افواہیں سراسر بے بنیاد ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں جبکہ روپے کی قدر میں کمی کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ پاکستان میں معاشی ترقی کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف بھی کر رہے ہیں اس لئے عوام ایسی تمام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اس موقع پر ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے احکامات کے مطابق ڈالر کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں