خراب کاریگر اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، بلاول بھٹو

خراب کاریگر اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری نے سینئر قانون دان حامد خان کے پاناما لیکس کی مزید پیروی نہ کرنے کے اعلان پر کہا ہے کہ ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حامد خان کی جانب سے پاناما لیکس کی مزید پیروی نہ کرنے کے اعلان پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں عمران خان اور تحریک انصاف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو ہی الزام دیتا ہے۔