عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم کی جائے ، عدالت کا حکم

11:22 AM, 18 Nov, 2017

حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدارعائشہ احد کی بڑی کامیابی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور: سیشن عدالت نے لیگی ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی بیوی ہونے کی دعوے دائر عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو فوری سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

ایڈیشنل سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان نے کیس کی سماعت شرع کی تو عائشہ احد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باجود پولیس نے عائشہ احد کو سکیورتی فرایم نہیں کی گئی جس بنا پر عائشہ احد عدالت پیش نہ ہو سکی۔ 

ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ پولیس نے عدالتی احکامات کو مذاق سمجھ رکھا ہے عدالت نے سی سی پی او لاہور کو عائشہ احد کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

عائشہ احد نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، تاہم عائشہ احد نے عدالت میں پیشی کے لئے سکیورٹی کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں