انڈر19 ایشیا کپ ، پاکستان اور افغانستان کل ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے

11:33 AM, 18 Nov, 2017

انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم نے بھارت کو اپ سیٹ شکست دینے والی نیپالی ٹیم کو مات دی ۔

اے سی سی انڈر19 ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا.دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم نے بھارت کو اپ سیٹ شکست دینے والی نیپالی ٹیم کو مات دی .نیپال کی ٹیم صرف 103رنزبناپائی ، افغانستان نے ٹارگٹ تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کو سیمی فائنل سے گھر کا رستہ دکھایا تھا .یہ پہلا موقع ہوگا جب کرکٹ کے کسی میدان پر پاکستان اورافغانستان فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

مزیدخبریں