معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کا اعلان کر دیا

معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کا اعلان کر دیا

ممبئی : معروف بھارتی اداکارہ نے کہا ہے کہ جلد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگیں ۔
ٹی وی سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ دیپکا نے کہا ہے کہ جلد وہ شعیب کے ساتھ رشتہ منسلک ہو جائیں گی۔

دیپکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ شعیب میری زندگی کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلی شادی میں ناکامی کے بعد میں بہت مایوس ہو گئی تھی لیکن شعیب نے میری زندگی کو نئے رنگ دئیے ہیں ۔ بظاہر ہم دونوں مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں لیکن مذہب کو لے کر ہمارے درمیان کبھی کوئی اختلاف نہیں ہوا۔

دیپکا نے مزید یہ کہا کہ ہمارے خیالات بہت ملتے ہیں ہم دونوں ہر فیصلہ مل کر کرتے ہیں اور اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔