72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے حقیقت نہیں: مریم نواز

72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے حقیقت نہیں: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ (ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔ہفتہ کو لاہور کے حلقہ این اے 120 کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے،مجھے تو نظر نہیں آرہے۔ 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔ 2018 میں شیرزور سے دھاڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالتی کیسز میں اللہ تعالی اچھا فیصلہ کرے گا۔ اب وقت بدل گیا ہے اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے جب کہ ان کا ابھی لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں بھی شیر دھاڑے گا۔