پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، 9.1 فیصد اضافہ ریکارڈ

Foreign direct investment in Pakistan, record 9.1% growth
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کیساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بھرپور طریقے سے بحال ہو رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق فارن انوسٹمنٹ میں نو اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری انتہائی خوش آئند اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں جس شعبے میں سب سے زیادہ فارن انوسٹمنٹ ریکارڈ کی گئی وہ تیل اور گیس کا شعبہ ہے۔ اس میں تراسی اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کا ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور پیداواری شعبہ جسے فنانشل بزنس کہا جاتا ہے کہ اندر ڈائریکٹ غیر ملکی سرمایہ کاری اور اس کا حجم ایک سو اٹھارہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ پاکستان ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم چھ سو بہتر ملین ڈالر تھا

اعدادوشمار کے مطابق جن ممالک نے پاکستان میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی ان میں چین سرفہرست، مالٹا دوسرے جبکہ نیدرلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہمسایہ اور دوست ملک چین کی جانب سے تین سو بتیس اعشاریہ تین، مالٹا کی جانب سے چوہتر اعشاریہ ایک اور نیدرلینڈ نے پاکستان میں اکیاون اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی۔

حالیہ مالی سالہ کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان میں نو اعشاریہ ایک فیصد اضافے کیساتھ سات سو تیتیس اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ریکارڈ ہے۔