وزیراعظم پاکستان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم پاکستان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیراعظم کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ قبل ازیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس دوران وزیر خارجہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی تھی جس دوران صدر مملکت نے ملکی سیکیورٹی کیلئے بطورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی خدمات کوسراہا اور پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔