ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز: آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا

11:33 AM, 18 Nov, 2025

راولپنڈی : آج سے راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز ہو رہا ہے، جس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے کپتانوں نے شرکت کی، جس میں اس سیریز کی کامیابی کے لیے عزم و ارادے کا اظہار کیا گیا۔

میزبان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ ٹرائی نیشن سیریز ایک زبردست مقابلہ ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریز کے دوران ہم نئی قیادت کو موقع دینے کی کوشش کریں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم میں اچھے آل راؤنڈرز موجود ہیں جو نہ صرف بہترین بیٹر ہیں بلکہ شاندار بولرز بھی ہیں۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ان کی ٹیم فائنل تک پہنچنے کی کوشش کرے گی اور وہ پوری محنت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ جبکہ سری لنکا کے کپتان دسُون شناکا نے کہا کہ ان کی ٹیم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

تاہم، سیریز کے دوران سری لنکا کی ٹیم کو ایک دھچکا لگا جب دو کھلاڑیوں نے بیماری کی وجہ سے سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ چریتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنینڈو وطن واپس جا رہے ہیں اور اس وجہ سے وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

مزیدخبریں