پنجاب حکومت کا انتہا پسند جماعت کے خلاف سخت اقدام، 92 بینک اکاؤنٹس منجمد

03:03 PM, 18 Nov, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے ایک انتہا پسند جماعت کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کے 92 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے اور جماعت کے ہتھیار بھی برآمد کیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انتہا پسند جماعت نے مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ 90 فنانسرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق، سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 32 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ 84 فیصد آئمہ کرام نے 25 ہزار روپے کے وظیفے کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جس سے مذہبی رہنماؤں کی مالی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں