اظہر علی نے پی سی بی کی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کر لی 

03:36 PM, 18 Nov, 2025

لاہور:ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنی تمام ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔

اظہر علی پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ساتھ ہی یوتھ ڈویلپمنٹ کے ہیڈ بھی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے اس فیصلے کے بعد پی سی بی کی متعلقہ کمیٹیاں آئندہ کے فیصلوں اور سلیکشن کے امور میں نئے ارکان کی شمولیت کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔

مزیدخبریں