سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات

09:42 PM, 18 Nov, 2025

واشنگٹن: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ولی عہد کی آمد پر امریکی فضائیہ کی جانب سے انہیں باقاعدہ سلامی دی گئی، جو دورے کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

بعد ازاں سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان اوول آفس میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور دفاعی و اقتصادی تعاون جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں مزید تعاون پر پیش رفت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں