سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

09:25 PM, 18 Nov, 2025

راولپنڈی: سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے زمبابوے کے 148 رنز کے ہدف کو آخری اوور سے 4 گیندیں پہلے حاصل کر لیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے نے ابتدائی شراکت میں 72 رنز بنائے، لیکن مارومانی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ برینڈن ٹیلر 14 اور برائن بنیٹ 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ریان برل 8 اور کپتان سکندر رضا 34 رنز بنا سکے۔ زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی اننگز میں فخر زمان نے 44 رنز بنائے۔ صائم ایوب 22 اور صاحبزادہ فرحان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عثمان خان 37 اور محمد نواز 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلوائی۔ بابر اعظم صفر اور کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اور یہ فتح پاکستان کے لیے شروعاتی کامیابی ہے۔

مزیدخبریں