یمن میں اماراتی طیارہ تباہ، دونوں پائیلٹ جاں بحق

یمن میں اماراتی طیارہ تباہ، دونوں پائیلٹ جاں بحق

یمن میں متحدہ عرب امارات کا ایک طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ہے اور حادثے میں طیارے کے دونوں پائیلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق طیارے کے دونوں ہواباز علی المسماری اور بدر المرشدہ یمن میں اتحادی فورسز کے ساتھ مشن کے دوران میں شہید ہوگئے ہیں۔خیا ل رہے کہ یہ طیارہ فنی خرابی کی بنا پر تباہ ہوگیا تھا۔
خبررساں ایجنسی وام نے حادثے کی جگہ اور وقت کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔متحدہ عر ب امارات سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے خلاف جنگ آزما اتحاد میں شامل ہے اور اس کے لڑاکا طیارے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کررہے ہیں اور زمینی دستے بھی یمن میں موجود ہیں۔