وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ 

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا جہاں ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایہ  نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی اور کوروناکےسدباب ویکسین کی فراہمی اورمنیجمنٹ اسٹریٹیجیزپربھی روشنی ڈالی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے این سی او سی اور صوبوں کی کاکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں این سی او سی نے سب سے اہم کردار ادا کیا جس کی مثال نہیں ملتی ۔

این سی او سی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ میں صوبوں اوردیگراداروں کی کوروناسےبچاؤکیلئےکوششوں کی بھی تعریف،وزیراعظم نےلیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کی ریٹائرمنٹ پرانہیں این سی اوسی کامومنٹوپیش کیا۔