پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا: آئی ایس پی آر

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا: آئی ایس پی آر
سورس: File

راولپنڈی:  پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ویپن سسٹم کے مختلف ذیلی پہلوؤں کو بھی جانچا گیا۔


 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ کر لیا جس کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور خطے میں ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ابابیل ویپن سسٹم کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کو دیکھا۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور مہارت کو سراہا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔ صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے بھی  سٹریٹجک فورسز کے تمام اراکین کو مبارکباد دی۔

مصنف کے بارے میں