ایشیا کپ،حسن علی نے ایک مرتبہ پھر دھونی کو اپنا ہدف بنالیا

ایشیا کپ،حسن علی نے ایک مرتبہ پھر دھونی کو اپنا ہدف بنالیا
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی:پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی کل ایشیاءکپ میں بھارت کے ناتجربہ کار بیٹسمینوں کیخلاف باﺅلنگ کیلئے بے چین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی فتح کے اہم کردار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کیخلاف مہندر سنگھ دھونی کی وکٹ حاصل کر کے بہت خوش ہوئے تھے اور اس بار بھی ان کی یہی کوشش ہوگی کہ وہ سابق بھارتی کپتان کو اپنا ہدف بنائیں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کارکردگی کیلئے اپنی فٹنس پر بہت زیادہ دھیان دیتے ہیں کیونکہ اس کی بدولت انہیں تینوں فارمیٹس میں کامیابی کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستانی پیسر کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی اس میچ میں موجود ہوتے تو ان کی وکٹ کا حصول ان کی اولین ترجیح ہوتا۔